راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی میں ورکشاپی محلہ کے رہائشی نوجوان ریحان عرف سونو کی دوران حراست موت کی تحقیقات تعطل کا شکار ہوگئی اس وقوعہ کی تحقیقات ایس پی بہرام خان کر رہے تھے جنہیں پتنگ بازی کے دوران مری روڈ پر نوجوان طالبعلم معراج خالد عباسی کے گلے پر ڈور پھرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر معطل کردیا گیاتھا گنجمنڈی پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ سے بھی رائے طلب کی تھی تاکہ تعین ہوسکے کہ متوفی کی موت کیسے واقع ہوئی متوفی کے ورثاء نے اے ایس آئی عتیق سمیت تین اہلکاروں کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔
ورکشاپی محلہ کے نوجوان ریحان عرف سونو کی دوران حراست موت کی تحقیقات تعطل کا شکار
Feb 14, 2018