90 ہزار سپورٹرز کا تہہ دل سے مشکور‘ لودھراں کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا: علی ترین کا ٹوئیٹ

لودھراں (خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے ان 90ہزار سپورٹر ز کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوں نے مجھے ضمنی الیکشن میں وو ٹ دیے۔کارکنوں کی جانب سے مجھ سے جتنی محبت اور دوستی کا اظہار کیا گیا میں ہمیشہ اس کا مقروض رہوں گا۔ 2015سے میری دوستیاں شروع ہوئیں اور اب بہت دوست بن گئے ہیں۔انشاء اللہ اگلے سالوں میں اور دوست بنائیں گے۔ علی خان ترین نے کہا کہ لودھراں آکر میری انتخابی مہم میں حصہ لینے اور پاکستان بھر سے مجھے دعاؤں کے پیغامات بھیجنے والے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا بھی بہت مشکورہوں۔ لودھراں اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہمیشہ سے میرا مقصد رہاہے اور میں اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔

ای پیپر دی نیشن