لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث معطل ہونیوالے کرکٹر ناصر جمشید کی ایک سالہ معطلی ختم ہوگئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پرناصرجمشید کوایک سال کیلئے معطل کردیا تھا۔ناصرکی معطلی 13فروری کوختم ہوگئی تاہم بورڈ کی جانب سے چند روز قبل نئی چارج شیٹ جاری ہونے کے بعد ان کی معطلی برقرارہے۔معطلی ختم پر ناصر جمشیدکوآج سے برمنگھم میں کلب کرکٹ کا دوبارہ آغازکرنا تھا تاہم ایک بار پھر معطل ہونے کیباعث ان کا معاہدہ ایک بارپھرخطریمیں پڑگیا ہے۔