پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میںتحریک انصاف کے وزراء اپنے اراکین کے علاوہ مسلم لیگ ن سے بھی الجھ پڑے، تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور مشتاق غنی نے مطالبہ کیاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں مرزائی اور امریکی گھسے ہوئے ہیں جس کے باعث ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے اسمبلی میں جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے مفتی فضل غفور اور مفتی سید جانان فتویٰ دیں کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی پرکیاسزادی جاسکتی ہے یہ سنتے ہی مسلم لیگ کے اراکین سیخ پاہوگئے اور ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کو واپس لیاگیاہے اس ترمیم میں تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیں اسمبلی کے دونوں مفتیان ختم نبوت کے ساتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عائشہ گلالئی کے تعلقات پر بھی فتویٰ جاری کریں عائشہ گلالئی خودکہتی ہے کہ عمران خان نے انکے ساتھ کیاکرنے کی کوشش کی تھی اس لئے اس پر بھی فتویٰ بنتاہے جس کے بعد ایوان میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی مسلسل ایک دوسرے کے خلاف نعرہ لگاتے رہے تاہم ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی بے بس نظرآئی۔اس دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے اراکین ایک دوسرے کو ترکی بہ ترکی جواب دینے لگے بعض اراکین نے آستینیں چڑھاکر ایک دوسر ے کو مخاطب کیا جس کے بعد مجبوراًڈپٹی سپیکر کو اسمبلی اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کرناپڑا۔
اراکین الجھ پڑے