لاہور (آئی این پی) گلوکارہ ناہید اختر کی فنی خدمات کے اعتراف میں پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گلوکارہ ناہیداختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں رقم دینے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر الحمرا ہال ایڈمن بلاک میں تقریب ہوئی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خاں نے ناہید خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ناہیداختر نے حکومت کی جانب سے رقم ملنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ اداکیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
گلوکارہ ناہید اختر کی فنی خدمات‘ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک
Feb 14, 2018