حیدرآباد دکن (این این آئی) صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کہا ہے کہ شریعت میں تبدیلی کی آواز اگر اٹھے گی تو بورڈ اس کا مقابلہ کریگا، بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ شریعت میں تبدیلی ناقابل قبول ہے اور اس کو ہم مان ہی نہیں سکتے۔ مولانا رابع حسنی ندوی نے واضح کیا کہ بھارتی دستور نے دین کے احکامات پر عمل کرنے اختیار دیا ہے، اس میں مداخلت اور اس میں تبدیلی کی بات نہیں کی جانی چاہئے۔ یہ آسمانی احکام ہیں، اس میں تبدیلی یا تغیر نامناسب ہے۔
شریعت کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کرینگے، آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ
Feb 14, 2018