اسلام آباد (این این آئی)سندھ اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن بلقیس مختار اور پی ایس 59 بدین سے رکن محمد اسماعیل راہو جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 262 لیہ سے رکن عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے گوشوارے جمع کروانے پر انکی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پرسندھ اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت بحال
Feb 14, 2018