مکرمی! تقسیم پاک و ہند سے پہلے کا علاقہ دھرم پورہ خالصتاً ہندوئوں سکھوں کی آبادی تھی۔ جہاں بھارت کی خارجہ سیکرٹری ششما سوراج کی بھی جائے پیدائش ہے آج گند کے ڈھیر اور جگہ جگہ گڑھے بنے ہیں۔ علاقے کے ناظم اور نائب ناظم اپنی ناقص کارکردگی اور بھتہ خوری کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ گلستان کالونی کی گندگی ٹوٹے گٹر اور سڑکیں گرلز سکول اور بچوں کے سکولز کے بیت الخلا سے گندے رستے پانی جو سڑک پر پھیل کر آتے جاتے لوگوں کے کپڑوں کو ناپاک کرنے کا سبب ہے۔ گلستان کالونی چوک میں جہاں کوڑا گندگی کا باعث ہے وہاں پر بندھے گدھے ہر آتے جاتے کا اپنی آواز سے استقبال کرتے ہیں پھر عین چوک میں بنی غرقی بدبو مچھر مکھیوں اور مختلف بیماریوں کا باعث بنی ہے خاکروب اور ان کے افسر تندھی سے اپنا کام کرتے ہیں۔ لیکن لوگ گھروں سے گند کے شاپر عین سڑک کے درمیان پھینک کر ان کا کام مشکل بناتے رہتے ہیں۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)