اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ عاصمہ جہانگیر اور میر ہزار خان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی رولز 2018ء کی منظوری دیدی۔ حکومت صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ کابینہ کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کی اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مختلف وزارتوں کے زیرانتظام اداروں کے سربراہان کی تقرری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کی اداروں کے سربراہوں کی خالی آسامیاں جلد پر کرنے کی ہدایت۔ اٹلی اور اومان سے ایل این جی شعبے میں تعاون اور معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کا کنٹینر کراچی سے کابل لے جانے کی منظوری دی۔ کابینہ نے 2016ء میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی تحلیل کی منظوری بھی دی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پی ایم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی۔ آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق کے تعاون سے آزاد کشمیر میں تمام سڑکوں کو بہتر کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ 22ارب کرنا قابل ستائش ہے۔