کراچی (آن لائن) فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کو خط لکھا ہے جس کے ساتھ انہوں نے جنرل ورکرز کنونشن میں منظور کی جانے والی قرارداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔ فاروق ستار نے خط میں لکھا ہے جب تک ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوجاتے، وہ پارٹی کے کنوینئر رہیں گے۔ایم کیو ایم پی آئی بی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 17 فروری کی بجائے 18 فروری کو ہوں گے۔