واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ منصوبے میں پاکستان کیلئے336 ملین ڈالر امداد رکھنے کی تجویز دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے کانگرس کو بھیجی گئی 4 کھرب ڈالر پر مشتمل سالانہ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے 28 ارب ڈالر سویلین معاونت جبکہ 9 ارب ڈالر فوجی معاونت کی مد میں رکھے جائیں۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد پاکستان کے معاشی استحکام اور ملک میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی مد میں فراہم کی جائیگی۔ وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بجٹ تجاویز میں پاکستان کیساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے فروغ انسداد دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافے اور دیگر امور پرتعلقات میں بہتری کیلئے80 ملین ڈالر عسکری مالیاتی معاونت کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ تجاویز میں پانچ ملین ڈالر سے زائد رقم افغان سکیورٹی فورسز کیلئے تربیتی اور معاونتی پروگرام کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔