توہین عدالت کیس‘سندھ ہائیکورٹ کا مراد علی شاہ کو مفصل جواب داخل کرانے کا حکم

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں پولیس رولز پر عملدرآمد نہ کرانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف دائر درخواست کی ہوئی، عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن کو بھی توہین عدالت کی درخواست مین فریق بنایا گیا۔جس پر عدالت نے درخواستگزاروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست میں فریق بنانے پر چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 20 فروری تک تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ عدالت میں بیرسٹر فیصل صدیقی ودیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسکی کابینہ نے پولیس رولز بنانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرایاجبکہ عدالت نے حکومت سندھ کو پولیس رولز وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن