اسلام آباد : اے ایس ایف کی کارروائی بے نظیر ائر پورٹ سے ایک شخص گرفتار پسٹل اور 17 گولیاں برآمد کر لیں

Feb 14, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے ایس ایف نے بے نظیر ائر پورٹ پر کارروائی کرکے مرکزی دروازے سے ایک شخص کو گرفتار کرکے پستول اور 17 گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم محمد بلال کو ائر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے مطابق پستول کا لائسنس اس کے والد کے نام ہے۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم لائسنس کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

مزیدخبریں