لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں موجود غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ایک مخصوص دورانیہ کے بعد بعض سول و فوجداری مقدمات کا ریکارڈ رکھنا ضروری نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کی متعلقہ دفعات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ہائیکورٹ: ضلعی عدلیہ میں غیر ضروری ریکارڈ تلف کرنے کی ہدایت
Feb 14, 2018