لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سماعت سے محروم افرادکو ڈڑائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی ٹی او لاہور سے ڈرائیونگ پالیسی طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل میاں عصمت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے۔آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کے تحت خصوصی افراد کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سی ٹی او سے پالیسی طلب
Feb 14, 2018