جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے اور بلیک لسٹ میں شامل 4 افراد گرفتار

Feb 14, 2018

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں اور بلیک لسٹ مسافروں میں شامل 4 افراد کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر اجمل صادق سندھو نے جاپان جانے والے گوجرانوالہ کے رہائشی عدیل احمد کو پاسپورٹ پر لگی مہر مٹانے کے الزام میں گرفتار کر لیا انسپکٹر ندی اشرف خان نے مشہد (ایران) جانے والے قصور کے رہائشی مدثر حسین زیدی کو نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کر لیا ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث اور ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا علاوہ ازیں انسپکٹر رفعت شریف نے جنوبی افریقہ سے آنیوالے سیالکوٹ کے رہائشی احسان اللہ کو پاسپورٹ میں جنوبی افریقہ میں رہائشی پرمٹ کا صفحہ صاف کرنے پر گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء انسپکٹر ذیشان افضل ساہی نے دوبئی سے آنیوالے مسافر محمد جاسم کو بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر گرفتار کر لیا ملزم ایف آئی اے لاہور کو مطلوب اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے چاروں ملزمان کو تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں