لاہور (پ ر) معروف صحافی، ادیبہ، شاعرہ اور دانشور ڈاکٹرعارصہ صبح خان کے کالموں کا نیا مجموعہ ’’سیاستدانوں کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ شائع ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان ’’تجاہل عارفانہ‘‘ کے عنوان سے گزشتہ 22 سال سے کالم لکھ رہی ہیں۔یہ ڈاکٹر عارصہ صبح خان کی تیرہویں کتاب ہے۔ کتاب ان کے سو کالموں کا مجموعہ اور سوا تین سو صفحات پر مشتمل ہے جسے روبی پبلی کیشنز نے لاہور سے شائع کیا ہے۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے اپنے دیباچے میں لکھا ہے کہ شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے اور حکام بالا سے تعلقات استوار کرنے، عہدے بٹورنے کے لئے آج کالم نگاری کا چسکا بہت بڑھ گیا ہے۔ کالم نگاری سے آدمی کا پیٹ اور ریٹ بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان پاکستان کی پہلی مزاح نگار خاتون اور پہلی کرائم لیڈ ی رپورٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی نئی کتاب ”سیاستدانوں کے سائیڈ ایفیکٹس“ شائع ہوگئی
Feb 14, 2018