فیروز والہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک اٹاری اور شاہدرہ ویٹرنری ہسپتالوں میں عملہ غائب مویشیوں کی ادویات بھی میسر نہ ہیں زمیندار مویشیوں کا علاج کروانے کیلئے پرائیویٹ کلینک اور ڈاکٹرز سے رابطہ کرتے ہیں ویٹرنری ہسپتالوں کی عمارتیں قائم ہیں مگر وہاں پر ڈاکٹرز، عملہ اکثر غائب رہتے ہیںمویشیوں کو فراہ کرنے کیلئے ادویات نہ مل رہی ہیں مویشوں کے علاج کیلئے عطائیوں اور وٹونے ٹوٹکوں کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے زمینداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ہسپتالوں کی حالت پر توجہ دیجائے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ویٹرنری ہسپتالوں سے عملہ غائب مویشیوں کی ادویات بھی میسر نہیں
Feb 14, 2018