لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ میں اراضی سے مٹی چور ملازمین کے خلاف تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی مٹی کا الزام ثابت ہو گیا ڈپٹی سیکرٹری لینڈ کی معطلی کی سفارش کے باوجود ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی تما چھ ملازمین اپنے اپنے عہدوں پر بدستور کام کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق 6 فروری کو ڈپٹی سیکرٹری لینڈ کی جانب سے سیکرٹری بورڈ کو مٹی چوی میں لوث دو پٹواریوں سمیت 6 ملازمین کو معطل کرکے چارج شیٹ کرنے اور میرٹ پر نئی تعنیاتیاں کرنے کے لئے مراسلہ تحریر کیا تھا جس کے بعد قائم مقام چیئرمین کی ہدایت پر انکوائری کی گئی جس میں مٹی چوری کا الزام درست ثابت ہوا تاہم تمام ملازمین ابھی تک اپنے اپنے عہدوں پر بدستور کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں ڈپٹی سیکرٹری لینڈ کے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اس حوالے سے رپورٹ چیئرمین بورڈ کو بھیج دی گئی ہے جوں ہی کوئی ہدایت ملے گی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی۔