یورپی ائیر بس اماراتی کمپنی کو 20مسافرطیارے فراہم کرے گی: معاہدہ ہو گیا

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات اور ایئر بس نے ایک بہت بڑے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر بس نے ایک بیا ن میں کہاکہ اس معاہدے کے تحت اے 380 طرز کے بیس مسافر بردار طیارے اس فضائی کمپنی کو فراہم کیے جائیں گے۔ اگر یہ معاہدہ طے نہ پاتا تو یورپی طیارے ساز ادارے ایئر بس کو اے 380 طیاروں کی تیاری جلد ہی روک دینا پڑ جاتی۔ اس وجہ سے اب دنیا کے ایسے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے مزید کم از کم دس سال تک تیار کیے جاتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن