طالب علم کا چالان، کامرس کالج اورڈگری کالج کے طلبا کا ٹریفک وارڈن کے خلاف احتجاج دوگھنٹے روڈ بلاک

شجاع آباد(خبرنگار)کامرس کالج اور ڈگری کالج کے طلبا نے اپنے ایک ساتھی کی موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر ٹریفک وارڈ ن کے چالان کرنے پر ملتان شجاع آباد روڑ کالی پل پر بلاک کردیا اور دوگھنٹے تک احتجاج کرتے رہے جس سے ٹریفک کی لمبی لائن لگ گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالررف مغل ‘ڈی ایس پی رانااشرف موقع پر پہنچ گئے اور طلبا سے مذکرات کیے اسسٹنٹ کمشنر نے طلبا ء کو کہاکہ آپ کے ساتھی کے پاس نہ تو موٹرسائیکل کے کاغذات تھے نہ ہی ڈرائیوری لالئنس تھا جس پر اس کا چالا ن کیاگیا طلبا نے مذکرات کے بعد روڑ ٹریفک کے کھول دیا اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن