اسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر پھر دھاوا

Feb 14, 2018

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این )فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مزید 18 یہودی آباد کارمسجد اقصی میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوموار کو علی الصباح 18 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ یہودی آباد کار مسجد اقصی میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ یہودی آبادکاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مزیدخبریں