لاہور(نیوزرپورٹر) سیکرٹری لوگل گورنمنٹ گلگت بلتستان کی سربراہی میں آئے وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالاامین مینگل نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنا بنایا ماڈل ملاوٹ کے خاتمے کے لئے دیگر صوبوں کو فوری طور پر مکمل فعال کر سکتا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے علاوہ کے پی کے فوڈ اتھارٹی کوبھی مکمل مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ وفد کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور سائنٹیفک پینل کے ممبران سے ملاقات کروائی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مکمل انتظامی ڈھانچے کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔3رکنی وفد آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے تفصیلی ملاقات کرے گا