لاہور( کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لئے زبردست مواقع موجود ہیں،سی پیک منصو بوں سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔فلائی ناس کا آغازسعودی عرب اور پاکستان سول ایوی ایشن کے تعاون کو مزید بڑھائے گا۔2034ء تک پاکستان کے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد متوقع طور پر دوگنا ہونے کا امکان ہے ،فلائی ناس ہمارے ایوی ایشن نیٹ ورک میں اضافہ کرئے گا اورنئی سطح پر اقتصادی تعاون بڑھے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلائی ناس ایئر لائن کی پاکستان میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسافروں کے لئے نئی ایئر لائن بہت اچھی اقتصادی خبر ہے۔