گاڑیوں کی امپورٹ کا طریقہ پیچیدہ کرنے پر چیئرمین پاسپیڈا کا اظہار تشویش

لاہور(کامرس رپورٹر)پاسپیڈا کے سنٹرل چیئرمین اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی امپورٹ کے طریقہ کار میں بارہا تبدیلیوں اور اسے مزید پیچیدہ کرنے پر پریشانی ظاہر کی ہے۔ محمد ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ رولز اینڈ ریگولیشنز کے تحت ملک سے باہر 180دن گزارنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے پاسپورٹ پر ایک گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت تھی ۔ اب حکومت نے شرط عائد کردی ہے کہ اس شخص کا فارن کرنسی اکائونٹ بھی ہو جس میں فارن کرنسی آئے اور اسی سے گاڑی کی ڈیوٹی و دیگر ٹیکسز ادا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن