پولٹری انڈسٹری کے رہنما عبدالباسط کی لودھراں کا ضمنی الیکشن جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد

Feb 14, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور پولٹری انڈسٹری کے رہنما عبدالباسط نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں سے مسلم لیگ نون کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں عبدالباسط نے کہا ہے کہ پیر اقبال شاہ کی عظیم الشان کامیابی وزیراعلی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور عوامی خدمات کا اعتراف ہے ۔

مزیدخبریں