لالیاں (نامہ نگار) پندرہ سو اور ایک سو روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری بروز جمعرات کراچی اور ملتان میں ہوگی، 1500 روپے والے بانڈز کی یہ 73 ویں جبکہ 100 والے کی 21 ویں قرعہ اندازی ہے، پندرہ سو روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا 10 لاکھ کے 3 انعامات‘ تیسرا انعام 18,500 روپے کے 1696 انعامات تقسیم کئے جائینگے اسی طرح 100 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ کے 3 انعامات‘ تیسرے انعام میں 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔