لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے دوسریایڈیشن کیدوران سامنےآنیوالیاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث معطل ہونیوالے کرکٹرناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی ختم ہوگئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پرناصرجمشید کوایک سال کیلئے معطل کردیا تھا۔ناصرکی معطلی 13فروری کوختم ہوگئی تاہم بورڈ کی جانب سے چند روز قبل نئی چارج شیٹ جاری ہونے کے بعد ان کی معطلی برقرارہے۔معطلی ختم پر ناصر جمشیدکوآج سے برمنگھم میں کلب کرکٹ کا دوبارہ آغازکرنا تھا تاہم ایک بار پھر معطل ہونے کے باعث ان کا معاہدہ ایک بارپھرخطرے میں پڑگیا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ،ناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی ختم
Feb 14, 2018