فلائی ناس کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی سروس کل سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور (پ ر) فلائی ناس نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان فضائی رابطہ 15 فروری 2018ء سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب مقامی ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی جس میں شہر بھر سے سیاحت اور اس متعلقہ شعبے میں رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلائی ناس کے سی ای او بندرالموہنہ نے کہا کہ فلائی ناس مسلسل نئے مواقع اور منازل کی تلاش میں رہے اور پاکستان میں فلائی ناس کے آپریشن کا قیام اس حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ تقریب کے دوران 10 خوش نصیبوں میں لکی ڈرا کے ذریعے ٹیکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی‘ ان میں احمر ملک منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی پی سی اور چودھری عرفان یوسف علاقائی چیئرمین آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...