آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

Feb 14, 2018 | 15:35

ویب ڈیسک

جنوبی افریقا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور اسی کے ساتھ 122 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی سنبھال لی۔آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا سیریز کی شکست کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا اور اسے رینکنگ میں 118 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔

مزیدخبریں