لودھراں کی فتح نے ثابت کردیا نوازشریف دلوں کے وزیراعظم ہیں‘ منصفوں کو اللہ کے سامنے جواب دینا ہے: مریم نواز

Feb 14, 2018 | 19:03

ویب ڈیسک

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے لودھراں الیکشن میں (ن)لیگ کی کامیابی کو برائے راست عدلیہ سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصفوں کو اللہ کے سامنے بھی جواب دینا ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹ میں عدلیہ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منصفوں کو عوام کے ساتھ ساتھ اللہ کو بھی جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں میں فتح نے ثابت کر دیا نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں چاہے ملک کے ہوں یا نا ہوں ۔

مزیدخبریں