لاہور( این این آئی)محکمہ اوقاف نے ایک مرتبہ پھر نعلین پاکﷺ کے جزو کی بازیابی کیلئے کاوشیں شروع کر دی ہیں جس کے تحت ملزم کی نشاندہی میں مدد دینے والے کیلئے 20لاکھ انعام کا اعلان کر دیا گیا ۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 31جولائی 2002کو بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری سے چوری ہوگیا تھا۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مذہبی و قومی اثاثہ کی بازیابی میں تعاون کریں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ کوششیں کی گئیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوسکی ۔سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے بھی نعلین پاک ﷺ کی بازیابی کے لئے نوٹس لیا گیا تھا۔