لاہور ( خصوصی نامہ نگار )وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں تمام محکموں میں ہر سطح پر افسران نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سابقہ حکومتوں کی نسبت رشوت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔بیورکریٹس من مانیاں کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کیا ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے مہنگائی ،بے روزگاری کے مارے عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں غربت سے تنگ آئے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں کسی سطح پر عوام کی شنوائی نہیں ہے حکومت کی رٹ کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے ۔