پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس : شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا منظور

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں کے پی کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے، انسداددہشتگردی اسلام آباد نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کیس میں منگل کے روزسماعت کرتے ہوئے کے پی کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو شوکت یوسفزئی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں اور پولیس کوگرفتاری سے روکاجائے۔ آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضری یقینی بناو¿ں گا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کی استدعا منظورکرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن