لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر شینن گیبرئیل پر فرد جرم عائد کر دی۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن امپائرز نے گیبرئیل کو ان کے کہے ہوئے الفاظ پر خبردار کیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روٹ، گیبرئیل کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'اس کو تضحیق کے لیے مت استعمال کرو، ہم جنس پرست ہونے میں کوئی غلط بات نہیں۔