ملتان(نمائندہ خصوصی) تھل ایکسپریس ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے گزشتہ روز روانہ کر دی گئی،راولپنڈی سے آنے والی تھل ایکسپریس پہلے روز ہی دو گھنٹے تاخیر سے ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچی،مسافروں کی جانب سے ناگواری کا اظہار کیا۔ تھل میانوالی ایکسپریس کا افتتاح دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا،ادھر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید راولپنڈی سے ملتان آنے والی تھل ایکسپریس پر خود مظفر گڑھ تک آئے جہاں راستے میں مختلف ریلوے سٹیشنز پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،تاہم وفاقی وزیر کے مختلف سٹیشنوں پر رکنے کے باعث ٹرین مقررہ وقت سے تاخیر سے مظفر گڑھ ریلوے سٹیشن پہنچی۔