کئی افسروں کے تبادلے:شاہ زیب حسن کی خدمات اینٹی کرپشن کے سپرد

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ زیب حسن کی خدمات انٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ عاصم حیات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس بہاولنگر کا اضافی چارج جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کی افسر نرگس شازیہ چودھری کو پنجانب سے ریلیو کرکے خیبر پی کے میں بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن شاہد لالی کی 90 روز کی چھٹی ایم ڈی پیپرا شاہد حسین کی 12 روزہ جنوبی افریقہ جانے کی رخصت منظور کر لی گئی ہے سید نیئر عباس رضوی کو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن