منشیات کی دنیا کا گاڈ فادر ’’ال چاپو‘‘ مجرم قرار

Feb 14, 2019

نیویارک (نیٹ نیوز) نیویارک کی عدالت نے منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر ال چاپو کو مجرم قرار دے دیا۔ منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ال چاپو پر عائد تمام 10 الزامات میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ 61 سالہ ال چاپو پر منشیات کی فروخت، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ گواہوں کے مطابق میکسیکن منشیات فروش نے سالانہ 25 سے 30 ٹن ہیروئن سمگل کی ہے۔

مزیدخبریں