تھل ایکسپریس پہلے ہی روز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار‘ شہریوںکا اظہار ناگوار ی

ملتان(نمائندہ خصوصی) تھل ایکسپریس ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کے لئے گزشتہ روز روانہ کر دی گئی،راولپنڈی سےآنے والی تھل ایکسپریس پہلے روز ہی دو گھنٹے تاخیر سے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچی،مسافروں کی جانب سے ناگواری کا اظہار تفصیل کے مطابق تھل ایکسپریس کو گزشتہ روز صبح 7 بجے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا، تھل میانوالی ایکسپریس کا افتتاح دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا،ادھر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید راولپنڈی سے ملتان آنے والی تھل ایکسپریس پر خود مظفر گڑھ تک آئے جہاں راستے میں مختلف ریلوے اسٹیشنز پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،تاہم وفاقی وزیر کے مختلف اسٹیشنوں پر رکنے کے باعث ٹرین مقررہ وقت سے تاخیر سے مظفر گڑھ ریلوے اسٹیشن پہنچی جس کے باعث ملتان سے راولپنڈی جانے والی ماہر ایکسپریس کو بھی مظفر گڑھ اسٹیشن پر روک کر رکھا گیا،جس کے باعث دونوں ٹرینوں پر سوار مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن