ملک میں ملحقہ بالائی اوروسطی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژنوں اورکشمیرمیں دور،دورتک تیزہوائوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔لاہور، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ ڈویژنوں، گلگت بلتستان میں کہیں،کہیں جبکہ ساہیوال اورفیصل آباد ڈویژنوں میں چندایک مقامات پربارش متوقع ہے۔راولپنڈی، لاہوراورگوجرانوالہ ڈویژنوں میں چندایک مقامات پرژالہ باری کابھی امکان ہے۔بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مٹی کے تودے گرسکتے ہیں۔آج صبح ریکارڈکیاگیا بعض شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد نوڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور 11 ،کراچی 18 ،کوئٹہ ایک گلگت اورمری3اورمظفرآباد 5  ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔
 

ای پیپر دی نیشن