اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا،عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ضمانت پر اپنی رہائی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا۔عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک مرتبہ پھر ہر الزام میں سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ ماجدہ، بڑے بھائی محمد نواز شریف, اپنے خاندان ، پاکستان کے عوام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنی دعاؤں اور محبتوں میں مجھے یاد رکھا اور میری ہمت بندھاتے رہے۔میا ں شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے وکلاء کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شبانہ روز محنت اور جذبے سے مقدمہ تیار کیا اور اس کی پیروی کی۔ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب الزام تراشیوں اور سیاسی انتقام کے بادل چھٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم اس دن کی منتظر ہے جس دن نواز شریف ایک مرتبہ پھر ان میں ہونگے.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...