لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پرپاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیرنگرانی وی آئی پیز اور وی وی آئی پیزکی بہترین سکیورٹی کیلئے''کلوز پروٹیکشن'' کورس کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میں جاری تین روزہ کورس میں ایلیٹ فورس کے 30 کمانڈوز شامل ہیں۔تربیت حاصل کرنیوالے پولیس جوان پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس نے اہم شخصیات و حساس مقامات کی سکیورٹی بارے لیکچر دیا۔
پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے''کلوز پروٹیکشن'' کورس کا آغاز
Feb 14, 2020