’’مسٹرٹین پرسنٹ‘‘ کا طعنہ پارلیمان میں ’’فساد‘‘ کا باعث بن گیا

جمعرات کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’مسٹر ٹین پرسنٹ ‘‘ کا جملہ جھگڑے کا باعث بن گیا جب کہ بدھ کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے آصف علی زرداری کا نام لئے بغیر ’’مسٹر ٹین پرسنٹ ‘‘ کا طعنہ دیا تو ’’فساد ‘‘ برپا ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے عمر ایوب کا گھیرائو کر دیا ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومتی ارکان دانستہ ایوان کا ماحول مکدر بناتے پیں گزشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو مشتعل کیا رہی سہی کسر جمعرات کو خاتون پارلیمانی سیکریٹری نے نکال دی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نہ جانے کس کو خوش کرنے کی کوشش میں اپنے ہی لیڈر کو اپوزیشن کے ہاتھوں’ تختہ مشق ‘‘ بناتے ہیں قومی اسمبلی میں جمعرات کو بھیپارلیمانی سیکر ٹری عالیہ حمزہ کی جانب سے "مسٹر10پرسنٹ "کا جملہ استعمال کرنے سے پیپلز پارٹی کے ارکان کو مشتعل کر دیا جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان نے واک آئوٹ کر دیا عالیہ حمزہ بضد رہیں کہ 5اگست 2010کوڈیلی میل نے خبر چھاپی ’’ مسٹر10پرسنٹ ‘‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر انہوں نے ڈیلی میل کیخلاف کیس کیوں نہیں کیا؟، بعد ازاں وہ ایوان میں ڈیلی میل کی خبر لہرا تی رہیں پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’کتے کی دم کو جتنا بھی سیدھا کر لیں وہ ٹیڑھی کی ٹیڑ ھی ہی رہے گی،حکومت کی صفوں میں پورس کے ہاتھی بیٹھے ہوئے ہیں‘‘۔چیف وہیب عامر ڈوگر پیپلز پارٹی ارکان کے پاس گئے اور انہیں منانے کی کوشش کی مگر پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں واک آئوٹ کر گئیں۔پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم آپ کی بکواس نہیں سنیں گے۔کورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی کا اجلاس آج(جمعہ‘ دوپہر2بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...