اسلام آباد (وقائع نگار) لوکل باڈیز کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لیگی میئر شیخ انصر عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر ریفرنس دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے انہیں معطل کرنے کی سفارش کردی ہے کمیشن نے میئر اسلام آباد کے خلاف سرکاری ملازمین کو ذاتی استعمال میں رکھنے ، گاڑیوں کے غلط استعمال اسلام آباد میں صفائی کے ٹھیکوں کو خلاف ضابطہ بڑھانے ، نجی کنٹریکٹرز کو 13کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے ، نجی سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کے لیے مشاہد حسین سید کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے لوکل باڈیز کمیشن نے انکوائری مکمل ہونے تک میئر کو تین ماہ تک کام سے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ میئر کی معطلی کے لیے ریفرنس اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن( ایم سی آئی ) کے چیف میونسپل آفیسر ہمایوں اختر نے لوکل باڈیز ایکٹ 2015کی شق2کے تحت دائر کیا میئر کی معطلی کے دوران سنیئر ترین ڈپٹی میئر ( اعظم خان ) قائم مقام میئر کی حثیت سے خدمات سرانجام دیں گے ۔لوکل باڈیز کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز وزیرا عظم کے مشیر خاص برائے سی ڈی اے امور و ایم این اے علی نواز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا تو اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے زیر انتظام شعبہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ، شہر میں پانی کے سنگین بحران اور صفائی کے ناقص انتظامات کو زیر غو رلا یا گیا ۔
لوکل باڈیز کمیشن کی شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش
Feb 14, 2020