اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ فواد چوہدری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔ تبدیلی کے دیوانے دیکھ لیں کس تبدیلی کو ووٹ دیا اور کیا تبدیلی آئی۔ کوئی سازش نہیں ہورہی نہ ہی کسی ڈیل کا پتہ ہے۔ اس حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ ان لوگوں کے ڈی این اے میں بھی کرپشن ہے۔ سیاستدان جب تک فیصلہ نہیں کریں گے یہ سیاسی سوداگر ملک کو اسی طرح لوٹیں گے۔ ایف آئی اے میرے خلاف آرٹیکل6 کے تحت انکوائری ہے، پاکستان سے محبت کا سرٹیفکیٹ عمران خان سے لینے کی ضرورت نہیں، عوام مجھے یہ سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت آنے سے پہلے جو کہتے تھے آج اس میں واضح تضاد ہے۔
وزیراعظم بننے کا ایجنڈا نہیں، فواد اگلا الیکشن پی پی پی کے ٹکٹ پر لڑیں گے: خواجہ آصف
Feb 14, 2020