نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو فاشسٹ قرار دیدیا۔ جاوید اختر نے کہا کہ نریندر مودی فاشسٹ ہے کیونکہ فاشسٹ کے سر پر سینگ نہیں ہوتے۔ لوگوں کو مجموعی طور پر نفرت کا نشانہ بنانے والا فاشسٹ ہے۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا کی لہر چلی۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت منظم انداز میں پھیلائی گئی۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت بی جے پی کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ بھارتی میڈیا نے مسلمانوں کہ ہمیشہ غیر کی طرح پیش کیا۔ عام بھارتی شہری مسلمانوں سے خوفزدہ نہیں۔