حافظ سعید کو سزا کا خیر مقدم، پاکستان وعدوں پر عمل کر رہا ہے: ایلس ویلز

Feb 14, 2020

واشنگٹن (نیٹ نیوز) کالعدم تنظیم جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی سز کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ٹوئٹ کیا دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان کی جدوجہد بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزیدخبریں