لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی مقامی عدالت نے سانپ، مگرمچھ سمیت جنگلی جانوروں کے کیس میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ گلوکارہ رابی پیر زادہ جو شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔ ان کی چند ماہ قبل ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں گلوکارہ سانپ، مگرمچھ جنگلی جانوروں کے ساتھ نظر آ رہی تھی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے رجوع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے رابی پیر زادہ کیخلاف چارج شیپ بھی پیش کی۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے رابی پیر زادہ کوباعزت بری کرنے کا حکم دیدیا۔