ملتان ،کراچی (سپیشل رپورٹر+ نیٹ نیوز) سیہون میں آوارہ کتوں کے غول نے دس سالہ بچی کو بھنجھوڑ ڈالا، جو ہسپتال میں دم توڑ گئی، سیہون کے گائوںمیں راحماں لاشاری دوسر ی طرف ملتان میں آوارہ اور پالتو کتوں کے غول کا 6 سالہ بچے پر حملہ سجاول جان بحق ہوگیا۔ کتے کاٹنے کے روزانہ 40 سے زائد افراد نشتر ہسپتال پہنچنے لگے، گزشتہ روز شیر شاہ کے علاقے بستی چھجو والا میں گھر کے باہر 6 سال کا بچہ سجاول کھیل رہا تھا جس پر آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کر دیا جبکہ اسی غول میں ہمسائے نظر کا پالتو کتا بھی شامل تھا, بچے کو گردن سے کتے نے بری طرح نوچا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، واقع کے بعد سجاول کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں بھی خوف ہراس پھیل گیا، بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ مظفرآباد کے ایس ایچ او بشیر ہراج کے مطابق خونخوار کتے کے مالک رفیق منڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شیر شاہ میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔