چیف جسٹس آج لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرینگے

Feb 14, 2020

لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ کے دو بنچز آج ( جمعہ)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کو رٹ کا ڈویڑن بنچ بھی لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز سنے گا۔چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر ججز کی سپریم کورٹ رجسٹری میں موجودگی کی مناسبت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں